ایجوکیشن یونیورسٹی میں آن لائن داخلے‘ جنوبی پنجاب کے طلبہ محروم

ایجوکیشن یونیورسٹی میں آن لائن داخلے‘ جنوبی پنجاب کے طلبہ محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر)سابقہ سالوں سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر کیمپسز میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے تحت مختلف شعبہ جات میں داخلے ہوئے تھے اور داخلوں کا اختیار کیپمسز کے پرنسپل کو ہوتا تھا۔مگراس مرتبہ بی ایس، بی بی اے ،ماسٹرز کے داخلوں کے لئے آن لائن میرٹ لسٹیں لاہور سے اپ لوڈ کی گئیں۔پھر خودساختہ قانون بناتے ہوئے4لسٹوں کے بعد5ویں لسٹ بھی جاری کردی ہے۔ جس میں ان تمام طلبہ وطالبات کے بھی نام دیئے گئے ہیں جنہوں نے پہلی،دوسری،تیسری اور چوتھی لسٹ میں نام آنے کے باوجود مقررہ مدت میں نہیں جمع کرائی۔حالانکہ بروقت فیس نہ جمع کرانے پر اگلی لسٹ میں بعد کے میرٹ والوں کوداخلہ دیا جاتا ہے۔طلبہ وطالبات داخلوں کے لئے یونیورسٹی کالج آف ایجوکیشن ملتان کیمپس کا چکر کاٹ رہے ہیں مگر ان کی شنوائی نہیں ہورہی ‘اس بارے میں پرنسپل ڈاکٹر وسیم حسن نے کہا ہے کہ یونیورسٹی داخلوں بارے کچھ نہیں کہہ سکتا۔آئندہ ہفتے بات کروں گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر