ترقی کے نام پر بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے‘ ابوالخیر محمد زبیر

ترقی کے نام پر بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے‘ ابوالخیر محمد زبیر

ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ اسلامی اقدار،مشرقی روایات اور پاکستانی کلچر و ثقافت کو مغربی کثافت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے ترقی کے نام پر عریانی ،فحاشی(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

اور بے حیائی کو فروغ دیا جارہا ہے، میڈیا پر ہونے والی بے راہ روی نے پہلے ہی نوجوانوں کواخلاقی پستی اورمعاشرتی بدحالی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے وزیر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں رقص اور موسیقی کو فروغ دے کرپاکستانی معاشرے کو بھارتی کلچرل میں تبدیل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جس کے انتہائی بھیانک نتائج برآمد ہوں گے وہ تعلیمی اداروں میں رقص و موسیقی کی سرگرمیاں جاری رکھنے سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بیان پر تبصرہ کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے یہاں کوئی قانون اسلامی اقدار،مشرقی روایات اور پاکستانی کلچر وثقافت کے خلاف نہیں بن سکتا حکمراں لبرل ازم اور سیکولر ازم کو مسلط کرنے کیلئے تعلیمی اداروں میں ثقافتی ورثے کے نام پر مغربی کثافت پھیلا نا چاہتے ہیں جس سے بے راہ روی،عریانی، فحاشی اور بے حیائی کو فروغ مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے خود اقرار کیا ہے کہ رقص وموسیقی لبرل معاشرے کا حصہ ہے جبکہ پاکستان اسلامی ملک ہے اور اس کا دستورکسی بھی لبرل ازم اور سیکولر ازم کی نفی کرتا ہے وزیر اعلیٰ نے اگرتعلیمی اداروں میں مغربی ایجنڈا مسلط کرنے کی کوشش کی تو یادرکھیں پاکستان کے غیور عوام اس ملک میں کسی بیرونی ایجنڈے کو نہیں چلنے دے گی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل رقص وموسیقی کے ذریعہ تعلیمی اداروں کا ماحول خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر