بلدیاتی امیدوار کو نااہل قرار دینے کیخلاف سابق صوبائی وزیر کی درخواست خارج

بلدیاتی امیدوار کو نااہل قرار دینے کیخلاف سابق صوبائی وزیر کی درخواست خارج

ملتان(خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے شادی شدہ خاتون کے غائب ہونے کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جام پور کومذکورہ خاتون برآمد کرکے 2 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں جام پور کی بیوہ خاتون امیر مائی نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کی بیٹی حلیمہ بی بی کی شادی منظور حسین سے ہوئی جس سے 4 بچے بھی ہیں بعد ازاں بیٹی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہ دینے پر سیشن کورٹ جام پورمیں داماد اور دیور کی جانب سے محبوس کرنے کی درخواست دی جس پر پولیس نے رپورٹ پیش کی کہ محبوسہ کو اس کے دیور کرم حسین نے فروخت کردیا ہے جبکہ نواسیوں خالدہ اورنادیہ نے سیشن کورٹ میں بیان دیا کہ ان کی والدہ پر بدچلنی کا الزام عائد کرکے غائب کردیا گیا ہے۔اس لئے اس کی بیٹی کو جان کے خطرہ کے پیش نظر برآمد کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر