میپکو کے نئے چیف ایگزیکٹو کی بھرتی کیلئے اشتہار دینے کیخلاف واپڈا ہائیڈرو یونین کاشدید رد عمل ظاہر کرنیکا فیصلہ

میپکو کے نئے چیف ایگزیکٹو کی بھرتی کیلئے اشتہار دینے کیخلاف واپڈا ہائیڈرو ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر)میپکو کے نئے چیف ایگزیکٹو کی بھرتی کیلئے اشتہار دینے کیخلاف واپڈا ہائیڈرو یونین نے شدید ردعمل ظاہر کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ اشتہار کوچیف ایگزیکٹو میپکو کے عہدے کی توہین قرار دے دیا‘ میپکو کے کمپنی سیکرٹری کی طرف سے نئے چیف ایگزیکٹو میپکو کی بھرتی کے لئے گزشتہ دنوں اشتہار دیا گیا تھا‘اس پر انجینئر ایسوسی ایشن نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ‘اب ہائیڈرو یونین بھی میدان میں آگئی ہے ‘ ذرائع کے مطابق ہائیڈرو یونین نے چیف ایگزیکٹو انجینئر مسعود صلاح الدین کی حمایت میں سخت ردعمل ظاہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘ ہائیڈرو یونین کے رہنماؤں کے مطابق حکومت کو من مانے فیصلے نہیں کرنے دیں گے ‘انجینئر مسعود صلاح الدین بہترین کام کر رہے ہیں ‘ انہیں تنگ کرنے کی کوششوں کا سخت جواب دیا جائے گا ‘ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گیپکو میں ریٹائر آفیسر انجینئر مظفر عباسی کو کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو تعینات کیا گیا تھا مگر اس وقت انجینئر ز اور ہائیڈر ویونین نے اس کی شدید مخالفت کی اور انجینئر مظفر عباسی کو چارج نہیں لینے دیا گیا ‘ اب بھی صورتحال اسی طرف جاتی نظر آرہی ہے ‘ہائیڈرو یونین کے مطابق اگر حکومت نجکاری کے لئے یہ سب چکر چلا رہی ہے تو یہ مقصد کسی صور ت میں پورا نہیں ہو گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر