ریونیو آفیسر سٹی ڈویثرن کیساتھ بدتمیزی کے الزام میں کمرشل اسسٹنٹ کا تبادلہ ‘ یونین کے دباؤ پر حکم منسوخ

ریونیو آفیسر سٹی ڈویثرن کیساتھ بدتمیزی کے الزام میں کمرشل اسسٹنٹ کا تبادلہ ...

ملتان(سٹاف رپورٹر )ریونیو آفیسر سٹی ڈویژن کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزام میں ایس ای میپکو نے کمرشل اسسٹنٹ کا تبادلہ(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

کر دیا‘ یونین کے دباؤ پر تبادلے کا حکم واپس لے لیا‘ بتایا گیا ہے کہ ریونیو آفیسر میپکو سٹی ڈویژن ملک عارف نے زرعی ٹیوب ویلوں کے بلو ں سے متعلق رپورٹ دیر سے بنانے پر کمرشل اسسٹنٹ غلام پنجتن سے تحریری وضاحت مانگی جس کی اس نے پروا نہ کی ‘ اس پر ریونیوآفیسر ملک عارف نے ڈپٹی کمرشل منیجر اسد حماد کو رپورٹ کی ‘ معاملہ ایس ای محمد اکرم بھٹی کے پاس آیا تو انہوں نے کمرشل اسسٹنٹ غلام پنجتن کا شجاع آباد تبادلہ کر دیا ‘اس پر یونین عہدیدار وہاں پہنچ گئے اور ایس ای اکرم بھٹی سے تبادلہ منسوخ کرنے کے لئے کہا ‘ اس موقع پر ایس ای اکرم بھٹی نے ہائیڈرو یونین کے زونل سیکرٹری (ریونیو ونگ ) شہباز علی سے کہا کہ ’’کیا ! آپ کی ایما پر یہ کمرشل اسسٹنٹ اپنے افسر کے ساتھ بد تمیزی کر رہے ہیں‘‘ یونین عہدیدار شیخ شہباز علی نے کہا کہ یقین دہانی کرائی کہ ’’ایسا نہیں ہے ‘بس غلط فہمی ہوئی ہے ‘آئندہ شکایت نہیں ملے گی ‘‘ اس موقع پر ہائیڈرو یونین کے ریجنل چیئرمین (ریونیو ونگ ) شکیل بلوچ بھی وہاں پہنچ گئے ‘یونین عہدیداروں کی یقین دہانی پر ایس ای اکرم بھٹی نے تبادلے کا حکم منسوخ کر دیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر