ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی‘ 15 اشتہاریوں سمیت 30 گرفتار

ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی‘ 15 اشتہاریوں سمیت 30 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی 10منشیات فروش، 01نا جائز اسلحہ ،02بغیر این او سی مکانات کرائے پر دینے اور لینے والوں،02تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں، اور15اشتہاری مجرمان سمیت30ملزمان گرفتار۔ 03 بوتل81+لیٹر شراب ، 1780گرام چرس،پسٹل معہ 03گولیاں برآمد۔ پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم عبدالعلیم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے ، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم نعیم سے 130گرام چرس ، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم 1150گرام چرس اور ملزم فقیر محمد سے 500گرام چرس ،پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم حمزہ سے 20لیٹر شراب دیسی ،ملزم طاہر سے 15لیٹر شراب دیسی اور ملزم الطاف حسین سے 16لیٹر شراب دیسی ،پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم محمد کاشف سے 03بوتلیں شراب ، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم نواب دین سے 10لیٹر شراب ،جبکہ پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم سلیمان 10لیٹر شراب برآمد کر کیمقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم شاہد سے پسٹل معہ 03گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم اسلم کو انتہائی تیز رفتاری سے رکشہ چلاتے ہوئے ،پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم طارق کو انتہائی تیز رفتاری سے ہائی ایس چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم منور کو اپنا مکان بغیر اجازت نامہ ملزم عزیز احمد کو کرائے پر دینے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران127نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں434نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے119موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ملتان پولیس نے15اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے02کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ13ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے05اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی صاحب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔