واٹر مینجمنٹ کے ملازمین کی مطالبات کیلئے احتجاجی ریلیاں،مظاہرے

واٹر مینجمنٹ کے ملازمین کی مطالبات کیلئے احتجاجی ریلیاں،مظاہرے

خانیوال،وہاڑی،مظفرگڑھ،بہاولپور،بہاولنگر ( نمائندگان)واٹر مینجمنٹ محکمہ کے ملازمین کی مستقل کیے جانے کے حق میں ریلی،احتجاجی مظاہرے،جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں تنظیموں کے زیر اہتمام احتجاجی پروگرام اور ہڑتالیں جاری ہیں اس حوالے سے خانیوال سے نمائندہ پاکستان بیورو نیوزکے مطابق واٹر مینجمنٹ خانیوال کے درجنوں ملازمین ریلی کی صورت میں پریس کلب پہنچے اور اپنے احتجاجی مظاہرے میں اعلان کیا کہ وہ عرصہ دس سال سے ملکی آبپاشی کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے کام کررہے ہیں 5سال میں50ہزارر سے زائد کھال پختہ کروائے اپریل2010میں صوبائی اسمبلی کے باہر سابق صوبائی وزیر زراعت نے ہمارے مطالبات ہفتے کے اندر تسلیم کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر6سال گزرنے کے باوجود وفانہ ہوسکا ۔اپنے بچوں سمیت تمام کنٹریکٹ ملازمین نے دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر واٹر منیجمنٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق آل پنجاب واٹر مینجمنٹ ایمپلا ئز ایسوسی ایشن کی کال پر پنجاب بھر طرح ضلع وہاڑی میں کنٹریکٹ ملا زمین نے ریگو لر نہ کیے جا نے پر کام چھوڑ ہڑتال کا 31واں روز جاری ہے جس پر ملا زمین نے احتجاج کرتے ہوئے دفتر سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں کنٹریکٹ ملازمین کے بچوں نے بھی شرکت کی جبکہ اسکی قیادت ضلعی صدر احمد رضان ، تحصیل صدر میاں محمد اختر ، ساجد انور نے کی مظاہرین اور انکے بچوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر مستقل نہ کیے جا نے اور حکام کی بے بسی کے خلاف نعرے درج تھے۔مظفرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابق واٹرمینجمنٹملازمین کی پر امن احتجاجی ریلی میں سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی احتجاجی ریلی جھنگ موڑ چوک سے گزرتی ہوئیD.C.Oآفس تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت شہزاد شبیر اور ضلعی صدر مظفرگڑھ محبوب حسین نے کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ سیکرٹری پنجاب شہزاد شبیر نے کہا کہ ہم اپنے ملازمین بھائیوں کے حقوق کی خاطر ہر فورم پر آواز اٹھا کر ان کے مطالبات منظور کرائیں گے ۔ جس پر ڈی سی او مظفرگڑھ حافظ شوکت علی نے یقین دلایا کہ انشاء اللہ آپ کے مطالبات اعلیٰ احکام تک ضرور پہنچائیں گے۔جس پر واٹر منیجمنٹ ملازمین نے پر امن ریلی اختتام پذیر کی ریلی میں تحصیل صدر جتوئی شہزاد انور ، تحصیل صدر کوٹ ادو صابر حسین، تحصیل صدر علی پورمجیداللہ ، تصور حسین شاہ سمیت سینکڑوں واٹر منیجمنٹ ملازمین نے شرکت کی ۔بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق واٹر مینجمنٹ ملازمین کے کنٹریکٹ ملازمین کا مستقل نہ کیے جانے کے خلاف اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے دفتر سے فرید گیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی اور احتجاجی دھرنا دیا اور پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی س موقع واٹر مینجمنٹ ایمپائز ایسوسی ایشن کے ؑ عمر حیات صدر بہاولپور ،فاران طارق نائب صدر ،اطہر شاہ جنرل سیکرٹری ،شارق نعیم صدر رحیم یار خان ،عبدالغفار نائب صدر ،اخترعالم جنرل سیکرٹری ،محمد فاروق ورک صدر بہاول نگر ،علی اعجاز نائب صدر ،امتیاز بشیر جنرل سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے اپنے حق کے لیے احتجاج کر رہے ہیں مگر حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔بہاولنگر سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق بہاولنگر واٹرمینجمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل نہ کیے جانے پر احتجاجی ریلی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے ریلی واٹرمینجمنٹ آفس سے شروع ہوکر ماڈل ٹاؤن بنک چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ایپکا یونین کے عہدے داران نے بھی بھر شرکت کی اس موقع پر ایپکا کے صدر خالد علوی ،صدر واٹر مینجمنٹ محمد فاروق ورک ،جنرل سیکرٹری امتیاز بشیراور نائب صدر علی اعجاز نے کہا کہ تمام ملازمین دفتری اوقات کے مطابق حاضر ہوتے ہیں اور باقاعدہ طور پر حاضری لگائی جاتی ہے ۔ہم وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ ملازمین کو فلفور مستقل کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر