تخت لاہور پر تنقید مناسب نہیں، حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیاں دور کریگی: رفیق رجوانہ

تخت لاہور پر تنقید مناسب نہیں، حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیاں دور ...

ڈیرہ غازیخان(بیور ورپورٹ،نمائندہ خصوصی ) تخت لاہور پر صرف تنقید مناسب نہیں جنوبی پنجاب کیلئے بھی ہماری حکو مت سب کچھ کررہی ہے ۔آج پاکستان کی حالت بہت بہتر ہے ہماری حکومت نے اپنے ہر دور میں عوام کی دیگر جماعتوں سے بڑھ کر خدمت کی ہے آنے والے دو سا لو ں میں ملک کیلئے اپنے وعدوں کے مطابق سب کچھ کر کے جائینگے ۔ تمام سیاسی جماعتیں محب وطن ،مشاور ت سے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب شرو ع ہوا ۔پاک فوج نے شہادتوں کا نذرانہ دے کر کامیا ب کیا۔بطور گورنر میرا عہدہ آئینی لیکن اپنے پنجاب اور مرکز میں حکومت کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ضلعی اور تحصیل باروں کے مطالبات پورے اور مسائل حل کراؤنگا ۔ نوجوا ن وکلا ء اپنے سینئر وکلاء کا احترام کریں ججز سے لڑائی نہیں ہونی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ڈسٹرکٹ بار ہال میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بار صدر بہرا م خان بزدار ،جنرل سیکرٹری محمد اظہر خان سکھانی ،سابق ممبر پنجاب بار کونسل ملک محمد سلیم نے بھی خطاب کیاجبکہ ممبرقومی اسمبلی مسز شہنا ز سلیم ملک ،ممبر صوبائی اسمبلی بیگم نجمہ ارشد،ممبر قومی اسمبلی سردار فاروق خان کھوسہ ،ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک خالد محمود ،جج انسداد د ہشت گردی وجاہت حسین لنگاہ ،جج لیبر کورٹ شفیق الر حمن ،ججز وکلاء نومنتخب چیئرمین یوسی چھ سردار شیر باز خان بزدار بھی موجود تھے بار صدر بہرام خان بزدار نے اپنے خطاب میں وکلاء کالونی کے قیام ہائیکورٹ بنچ کا ڈیرہ غاز یخان میں قیام ضلعی آفیسران کا نامناسب رویہ سمیت دیگر مطالبات پیش کرکے گورنر پنجاب سے حکومت سے با ت کرنے کی اپیل کی ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر پر تشویش کا اظہار کیا پاک فوج کی آپریشن عضب میں قربا نیوں ،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر زبردست خراج عقید ت پیش کیا اور کہا کہ انشاء اللہ پاکستان امن کا گہوارہ بن کر رہے گا گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے خطا ب میں کہا کہ میری بطور گورنر تقرری بھی جنوبی پنجاب کیلئے میری قیادت کا محبت کا اظہار تخت لاہو رپر تنقید منا سب نہیں ہماری حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیو ں کو دور کرے گی ۔ڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جنوبی پنجاب کا اہم چیمبر ہے اسکی اپنی آفس بلڈ نگ کی تعمیر کیلئے ڈی جی خان شہر میں کسی موزوں مقام پر قطہ اراضی الاٹ کرنے میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔ اس ضمن میں ڈی سی او کو خصوصی ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔ڈی جی خان ملک کے چاروں صوبوں کے درمیان واقع ہے اور اسکی بڑی جغرافیائی اہمیت ہے۔ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ڈی جی خا ن چیمبر کے عہدیداران کی سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ تقر یبِ حلف برداری اور اپنے اعزاز میں دی گئی ہائی ٹی کے موقع پر چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی سے بطور مہمانِ خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔تقریب میں صدر چیمبر خواجہ محمد الیاس، سینئر نائب صدر محمد حنیف خان پتافی، نائب صدر شیخ طار ق اسماعیل قریشی، سابق صدرو خواجہ محمد یونس، ذوالفقار علی خان نصوحہ، سید ظفر عباس نقوی، ایم این اے ڈاکٹر حا فظ عبد الکریم، سردار امجد فاروق خان کھوسہ، بیگم شہناز سلیم ، چیف تمن قیصرانی سردار میر بادشاہ قیصرانی، ایم پی اے سید عبد العلیم شاہ، سردار ممتاز خان قیصرانی، بیگم نجمہ ارشد، کمشنرڈی جی خان محمد یثرب ہنجرا، ڈی سی او ندیم الرحما ن ، ڈی پی او کیپٹن ( ریٹائرڈ) عطا محمدکے علاوہ انتظامی، سما جی، تجارتی و کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔گورنر پنجاب نے سپاس نامہ میں بیان کردہ نکات کا ذ کر کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سرمایہ کار سٹیٹ کے اندر سر مایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہوں تو حکومت ڈی جی خان میں اسکے قیام کا جائزہ لے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان کارڈیالوجی سینٹر آئندہ پچاس سال کی ضروریات پور ی کرے گا۔ وفاقی اور پنجاب حکومت صحت و تعلیم کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کی خاطر بجلی کے نئے یونٹس لگائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ کی کارکردگی اور طبی سہو لتوں سے متعلق ڈی سی او سے رپورٹ بھی طلب کی ۔ انہو ں نے کہا کہ متعلقہ کمیٹی کے بحال ہوتے ہی غازی یو نیو ر سٹی کے وائس چانسلر کا تقرر کر دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے کچھ عناصر شہر بند کرکے ملکی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا دہشت گردی کے خلاف قوم، مسلح افواج ، پولیس اور د یگراداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے سانحہ کوئٹہ پر افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون ایک دن رنگ لائے گا ۔اس موقع پر حافظ عبد الکریم نے شہیدوں کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کرا ئی ۔اس سے قبل خواجہ محمد الیاس نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے گورنر پنجاب کے وزٹ کا خیر مقدم کیا اورڈی جی خا ن کو لائیو سٹاک ایکسپورٹ زون قرار دینے، فورٹ منرو کی ترقی، مظفر گڑھ۔ ڈی جی خان روڈ کی دو طرفہ تعمیر۔ ا یئر پورٹ سے دبئی فلائٹ کی بحالی، چائنہ۔پاک اکنا مک کاریڈور میں ڈی جی خان کی شمولیت، شہر میں کارڈ یا لوجی سینٹر کے قیام،ورکرز ویلفیئر سکول اور سوشل سیکورٹی ہسپتال کی تعمیر اور ڈی جی خان ڈویژن میں تشکیل کردہ ضلعی انتظامی کمیٹیوں میں چیمبر کو نمائندگی دینے کے مطا لبا ت پیش کئے ذوالفقار علی خان نصوحہ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا جبکہ چیمبر کے سینئر نائب صدرمحمد حنیف خان پتا فی نے مہمانوں سے اظہارِ تشکر کیا۔ تقریب کے آخر میں خواجہ محمد یونس نے ملک محمد رفیق رجوانہ کو چیمبر کی اعزازی شیلڈ پیش کی جبکہ گورنر نے تقریب میں موجود سیاسی ر ہنما ؤ ں اور انتظامی افسران کو چیمبر کی جانب سے شیلڈز عطا کیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر