تھانہ منڈی مدرسہ، چھپ کلاں کی حدود میں پولیس مقابلے، 3ڈاکو ہلاک، 5فرار

تھانہ منڈی مدرسہ، چھپ کلاں کی حدود میں پولیس مقابلے، 3ڈاکو ہلاک، 5فرار

بہاولنگر ، چھب کلاں، خانیوال، محسن وال، وجھیانوالہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان، بیورو نیوز ، نامہ نگار) تھانہ منڈی مدرسہ اور تھانہ چھب کلاں کی حدود میں 2علیحدہ علیحدہ پولیس مقابلوں میں 3ڈاکو ہلاک 5 فرار ہوگئے تفصیل کیمطابق پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات تھانہ منڈی مدرسہ کے علاقہ میں چند ڈاکوناکہ لگا کر شہریوں کی لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اس دوران پولیس کو اطلاع ملی جب پولیس نے متعلقہ علاقہ کو گھیرے میں لیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی ۔پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ تبادلہ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جوکہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہلاک ہوگیا۔تین ڈاکو اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ دریں اثناء گزشتہ شام چارڈاکو تھانہ چھب کلاں کے نواحی گاؤں68-69کے قریب 125موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ علاقہ کی عوام نے ڈاکوؤں کاتعاقب کیا اور تھانہ چھب کلاں کی پویس کو بھی اطلاع دی جو کہ موہل والی پل پر ناکہ لگا کر کھڑی تھی ۔ڈاکوؤں اور پویس کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے اور دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہلاک ڈاکو ؤں کی شناخت طارق اور اللہ دتہ کے نام سے ہوئی مجرمان ضلع خانیوال ۔ضلع وہاڑی ،ضلع ساہیوال میں قتل ،ڈکیتی ،سرقہ بالجبر اور رہزنی کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث اور علاقہ میں دہشت کی علامت تھے ڈاکوؤں کے قبضے سے جدید قسم کا اسلحہ اور دو عدد موٹر سائیکل برآمد ہوئے ۔ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے میاں چنوں تحصیل ہسپتال لے گئے ۔تھانہ چھب کلاں نے ابتدائی روپوٹ درج کر لی ۔تھانہ چھب کلاں کے ایس ایچ او مہر نجف سیال نے صحافیوں کو وقوعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایسے مجرم اشتہاری اور جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر