وزیراعلیٰ سندھ سے کورکمانڈر کراچی کی ملاقات،آپریشن پر تبادلہ خیال
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے بدھ کووزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے ،جس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ سے کور کمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں سانحہ کوئٹہ کے بعد امن و امان کی صورت حال اور کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد اورپیش رفت پربھی غورکیا گیا جب کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس نومبرکے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ملاقات میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔