اپوزیشن سے تعاون مانگنا حکومت کی مجبوری ہے،اعتزاز احسن

اپوزیشن سے تعاون مانگنا حکومت کی مجبوری ہے،اعتزاز احسن

اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے تعاون مانگناحکومت کی مجبوری ہے،حکومت کو کب ہماری یاد ستاتی ہے یہ سب جانتے ہیں،حکومت ہمارے پاناما بل پر راضی ہوجاتی ہے توعمران خان کا بھی یہی مطالبہ ہے۔اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ ہمارے مطالبات واضح اور بنیادی ہیں، 16اکتوبر کو بلاول بھٹو نے 4مطالبات پیش کئے حکومت ان کو مانے،ہمارابنیادی مطالبہ اپوزیشن کا پاناما بل ہے، اس بل کو منظور کیا جائے۔ حکومت بل پاس کرلے تو تمام پریشانیاں ختم ہوسکتی ہیں۔اعتزازاحسن نے کہا کہ حکومتی ٹیم کے ساتھ گہری بات نہیں ہوئی، 4مطالبات سامنے رکھے، اگرضرورت پڑی تو متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں گے، عمران، قادری اور حکومت کی کیا کش مکش ہوتی ہے، اس پر بات نہیں کروں گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ کا معاملہ سپریم کورٹ میں نہیں جانا چاہیے تھا اسے اپوزیشن اور حکومت کو مل بیٹھ کر حل کرلیا جاتا تو بہتر ہوتا۔

اعتزاز احسن

مزید : کراچی صفحہ اول