عمران خان سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہیں‘جاوید ہاشمی

عمران خان سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہیں‘جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر ) سینئر سیاستدان سابق وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہیں اور نہ ہی کسی کی سنتے ہیں‘ ملکی حالات کسی بڑی مہم جوئی کے متحمل نہیں ہوسکتے ‘ تمام سیاسی جماعتیں سوچ سمجھ کر ملکی بہتری کیلئے آگے بڑھیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سرائیکی پارٹی کے ترجمان ملک اشرف اقبال بٹہ سے ایک ملاقات میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے 65 فیصد نوجوان کو مثبت سوچ دینا اور سیاسی سمجھ بوجھ دینا سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے تاکہ آنے والے وقت میں وہ ملک کو جمہوری اور سیاسی طور پر بہتر انداز میں چلا سکیں ۔ ملک اشرف اقبال بھٹہ کو مخدوم جاوید ہاشمی نے بین الاقوامی تعلقات کے حوالہ سے بی زیڈ یو سے ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی ۔
ہاشمی