سندھ بینک کو 9ماہ کیدوران 1176ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع

سندھ بینک کو 9ماہ کیدوران 1176ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع

کراچی (اکنامک رپورٹر) سندھ بینک نے 30 ستمبر2016 کو ختم ہونے والے 9 ماہ کے دوران 1776 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کرلیا ہے۔ اس بات کا اعلان سندھ بینک کے 18اکتوبر 2016 کو منعقد ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔ زیرتبصرہ مدت کے دوران بینک کے ڈپازٹس بڑھ کر 106.76 ارب روپے ہوگئے۔ جبکہ گذشتہ سال ان کی مالیت 84.08 تھی۔ اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ڈپازٹس کی افزائش میں 22.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مذکورہ مدت کے دوران بینک کے گراس ایڈوانسز 10.8 فیصد اضافے سے 51.76 ارب روپے کے ہوگئے جبکہ گذشتہ سال بھی مالیت 46.71 ارب روپے تھی۔ جے سی آر، وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے میڈیم ٹو لانگ ٹرم ریٹنگ "AA" (ڈبل اے) اور شارٹ ٹرم ریٹنگ A one loss کردی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر