شراب خانوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی

شراب خانوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں میں شراب خانوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت آج(جمعرات) ہوگی ۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے شراب خانوں کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں شراب خانوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت وکلاء کے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث نہیں ہوسکی ۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے شہر میں شراب خانوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے ۔رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز نے160شراب خانوں کوشوکاز جاری کیے ہیں ۔حدود آرڈیننس1979 کی خلاف ورزی کرنے والے شراب خانوں سے جواب طلب کیاہے ۔ ہول سیل ،ریٹیل میں شراب بیچنے والے شراب خانوں کی تفصیلات طلب کی ہیں ۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کیس کی سماعت جمعرات کو کرے گا ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر