پرائیوٹ حج آرگنائزرز کی خدمات لائق تحسین ہیں،کیپٹن محمد صفدر

پرائیوٹ حج آرگنائزرز کی خدمات لائق تحسین ہیں،کیپٹن محمد صفدر

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج آرگنائزرز نے حج 2016ء میں بہترین خدمات انجام دیں اور امید ہے کہ اس معیار کو اور بہتر کریں گے اور حج ورکشاپ اس مقصد کے لئے منعقد ہوگئی ہے کہ اس میں دی گئی تجاویز پالیسی 2016ء بنانے میں مدد گار ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی حج 2017ء کی تیاری کے سلسلے میں حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی طرف سے منعقد کردہ حج ورکشاپ 2017ء میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ حجاج کو 2016ء میں خدمات ہم نے دی ہیں اور ان کو مزید بہتر بنانے کے لئے وزارتِ مذہبی امور مختلف شہروں میں حج ورکشاپ منعقد کرتی ہے اور ان تجاویز کی روشنی میں اگلے سال کی پالیسی مرتب کرتی ہے اور اس سال پرائیوٹ حج گروپ کی تنظیم (HOAP)نے بھی اس کا انعقاد کیا ہے۔ یہ اچھی تقلید ہے اور امید ہے کہ اس ورکشاپ میں دی گئی تجاویز(HOAP)حج آرگنائزرز ایسوسی آف پاکستان کے ساتھ مل کر حج 2017ء کو بہتر انداز میں بنانے اور حجاج کو بہتر سے بہتر سہولتوں کہ بہم پہنچانے کے لئے مددگار ہوگی۔حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ثناء اللہ خان نے کہا کہ پرائیوٹ سکیم حجاج50فیصد اور گورنمنٹ حجاج پاکستان کا 50فیصد حصہ ہیں اور ہم وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر حج پالیسی 2017ء میں حجاج کو بہتر خدمات پہنچانے کے لئے پرائیوٹ حجاج کی طرف سے تجاویزات دیں گے اور ہم نے اسلام میں پہلی حجاج ورکشاپ کرکے ابتداء کی ہے اور پاکستان کے دیگر صوبوں میں ہم مزید ورکشاپ کا انعقاد کریں گے، جس میں لاہور، کراچی، کوئٹہ ، پشاور شامل ہیں۔ HOAPایگزیکٹو کمیٹی کے جاوید احمد خان نے پروجیکٹر کے ذریعے حج 2016ء کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی اور حج ورکشاپ میں حج 2017ء سے متعلق جو تجاوزات آئیں ان کو چیئرمین اسلام آباد وحید اقبال بٹ نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کو پیش کیں۔ انہوں نے کیپٹن(ریٹائرڈ)محمد صفدر اور سردار محمد یوسف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کرحجاج کرام اور حج 2017ء سے متعلق تجاویز کو بغور سنا اور ان کو حج پالیسی 2017ء کا حصہ بنانے کے لئے سفارش کریں گے۔

ورکشاپ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر