آل پاکستان 53 ویں ’’سالانہ ختم نبوت کانفرنس ‘‘آج سے شروع ہو رہی ہے

آل پاکستان 53 ویں ’’سالانہ ختم نبوت کانفرنس ‘‘آج سے شروع ہو رہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چناب نگر ( نامہ نگار)آل پاکستان 53 ویں ’’سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر‘‘آج سے مرکز ختم نبوت مسلم کالونی میں نہایت ہی تزک و احتشام سے شروع ہے۔ شرکاء کے لیے وسیع و عریض پنڈال کو دلکش پینا فیلکس اور دیدہ زیب بینروں سے سجا یا ہوا ہے۔ ملک کے طول و عرض سے کارکنان ختم نبوت تکبیر کے نعرے بلند کرتے ہوئے پنڈال میں پہنچ رہے ہیں۔ چناب نگر کی فضاء تاج و تخت ختم نبوت زندہ باد کے وجدانی نعروں سے گونج رہی ہے۔ختم نبوت کے رضا کاروں نے پنڈال کے ارد گرد حفاظتی حصار اور ملحقہ سٹرکوں پر چیک پوسٹیں قائم کر رکھی ہیں۔ شرکاء کو واک تھرو گیٹس سے گزار کر جامہ تلاشی کے بعد پنڈال میں داخل کرنے کا عمل جاری ہے۔ پنڈال کے جنوب میں چندمیٹر کے فاصلے پر مختلف اشیاء کے سٹال اور مسلم پارک میں خورد و نوش کے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ کانفرنس کے داخلی راستوں پر استقبالیہ بینرز آویزاں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام آج 27-28 /اکتوبر بروز جمعرات و جمعۃ المبارک کو مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقد ہونیوالی آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ رضا کاران ختم نبوت نے پنڈال کے اردگرد اپنی مفوضہ ڈیوٹیاں سنبھال رکھی ہیں۔ ملک بھر سے اسلامیان پاکستان اور کارکنان ختم نبوت کے قافلے چناب نگر پہنچ رہے ہیں۔ سیکورٹی ،پارکنگ ، میڈیا گیلری، ٹریفک پلان، کنٹرول روم، فوڈ اینڈ واٹر سپلائی، فری ڈسپنسری، شرکاء کے لیے استقبالیہ کیمپس اور انفارمیشن سینٹر جیسے بیسوں شعبوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم اعلیٰ، مفکر ختم نبوت مولانا عزیز الرحمن جالندھری نے رضا کاروں سے ملاقات کی اور کانفرنس کے تمام تر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور کارکنوں کو انتظامات کے حوالہ سے شرکاء کے لئے دل و نگاہ کشادہ رکھنے کی ہدایات فرمائیں۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے کانفرنس کے تفصیلی شیڈول پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس کی کل پانچ نشستیں ہوں گی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغازآج 27 / اکتوبر صبح ۱۰ بجے نائب امیر مرکزیہ صاحبزادہ خواجہ عزیز احمدکے افتتاحی بیان سے ہو گا۔ افتتاحی سیشن سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغ مولانا قاضی احسان احمد کراچی، مولانا توصیف احمد حیدر آباد، مولانا محمد علی صدیقی میر پور خاص ،مولانا مختار احمد تھرپارکر، مولانا عبدالنعیم رحمانی لاہور، مولانا محمد وسیم اسلم ملتان، مولانا تجمل حسین نواب شاہ،مولانا محمد حسین ناصر سکھر، مولانا عبدالحکیم نعمانی چیچہ وطنی، مولاناعبدالستار گورمانی خانیوال، مولانا غلام حسین جھنگ، مولانا غلام مصطفی چناب نگر ، مولانا محمد طیب اسلام آباد اور مولانا محمد ضیاء الدین آزاد سمیت دیگر کئی حضرات خطاب فرمائیں گے۔دوسری نشست ظہر کی نماز کے بعد ہو گی۔ جس سے پیر عبدالرحیم نقشبندی چکوال، مولانا عبدالقیوم حقانی نوشہرہ، مولانا قاری جمیل احمدبندھانی سکھر، مولانا اشرف علی راولپنڈی خطاب فرمائیں گے۔عصر کے بعد سوال و جواب کی نشست ہوگی۔ شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا شرکاء کے تحریری سوالات کے جوابات دیں گے۔ مغرب کی نماز کے بعد معروف روحانی شخصیت مولانا قاضی زاہد الحسینی اور میاں محمد اجمل قادری مجلس ذکر کرائیں گے جبکہ مولانا عبدالرؤف چشتی اوکاڑہ کا خطاب ہوگا۔ عشاء کی نماز کے بعد مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا محمد صالح الحداد سجاول، جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ مولانا ابو الخیر محمد زبیر ، جمعیت اہلحدیث کے مولانا سیدضیاء اللہ شاہ بخاری، انجینئر ابتسام الٰہی ظہیر، مولانا حافظ زبیر احمد ظہیر، جمعیت علماء اسلام کے مولانا محمد امجد خان،شیخ الحدیث مولانا عبدالرؤف اسلام آباد، مولانا قاضی مشتاق احمد، قاری عبدالوحید قاسمی،بریلو ی مکتب فکر کے مولانا سید عاشق حسین شاہ ،جمعیت علماء اسلام (س) کے مولانا سمیع الحق، مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا حامد الحق، جماعت اسلامی کے جناب لیاقت بلوچ، جناب فرید احمدپراچہ، مولانا فضل الرحمان درخواستی، مولانا مفتی محمد راشد مدنی، مولانا عزیز الرحمان ثانی، مولانا و دیگر حضرات خطاب سمیت دیگر حضرات خطاب فرمائیں گے۔ 28 /اکتوبر صبح کی نماز کے بعدشیخ الحدیث مولانا منیر احمد منور درس قرآن ارشاد فرمائیں گے۔بعد ازاں مولانا محمد اسحاق ساقی بہاولپور، مولانا محمد قاسم سیوطی، مولانا محمد خالد عابد، مولانا محمدعارف شامی، مولانا قاضی عبدالخالق، مولانا حمزہ لقمان، مولانا محمد خبیب، مولانا محمد اقبا ل ڈیرہ غازی خان، مولانا عبدالرزاق اوکاڑہ، مولانا محمد یونس کوئٹہ، مفتی خالد میرکشمیر، مولانا عبدالرشید غازی فیصل آباد، مولانا محمد نعیم خوشاب، حافظ عبدالوہاب جالندھری،اور نماز جمعہ سے قبل قائد تحریک ختم نبوت شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مرکزی نائب امیر پیر حافظ ناصر الدین خاکوانی، مفکر ختم نبوت مولانا عزیز الرحمان جالندھری اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی پشاور خطاب فرمائیں گے۔اور بعد نماز جمعہ آخری نشست منعقد ہوگی۔ جس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان ،مولاناقاری محمد حنیف جالندھری خطاب فرمائیں گے۔ مختلف نشستوں کی صدارت صاحبزادہ عزیز احمد، صاحبزادہ خلیل احمد خانقاہ سراجیہ کندیاں، مولانا سید جاوید حسین شاہ، مولانا قاری محمد یاسین فیصل آباد، مولانا سعید یوسف پلندری، صوفی محمد دین گوجرہ، مولانامفتی شہاب الدین موسی زئی شریف، مولانا محب اللہ لورالائی، پیر رضوان نفیس، مولانا پیر جی عبدالحفیظ رائے پوری، مولانا عبدالغفور قریشی ٹیکسلا و دیگر مشائخ عظام فرمائیں گے۔ علاوہ ازیں نعتیہ کلام سید سلمان گیلانی، حافظ محمد شریف منچن آبادی، مولانا محمد آصف رشیدی، فیصل بلال حسان، امین برادران و دیگر نامور شعراء پیش کریں گے۔
چناب نگر