سانحہ کوئٹہ میں بھارتی اورافغان ایجنسیاں ملوث ہیں،اعجازالحق

سانحہ کوئٹہ میں بھارتی اورافغان ایجنسیاں ملوث ہیں،اعجازالحق

ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)سانحہ کوئٹہ پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے میں ملوث عناصر کو حکومت بے نقاب کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائے اور ان کو سخت ترین سزا دی جائے۔کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے میں بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔دشمن ملک پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے منصوبے کے تحت پاکستان کے حالات خراب کرنے کے در پے ہے۔پاک فوج دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہے۔اس وقت ملک کی سیاسی قیادت کو اتفاق و اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔ملک کی سلامتی کے لیے تمام سیاسی قیادت کو ایک پیج پر کھڑا ہونا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ضیاء) کے سربراہ سابق وفاقی وزیر و ممبر قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے کیا۔انھوں نے سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے اور زخمیوں کے لیے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔پاکستان کی بہادر فوج عوام کے تعاون سے دہشتگردوی کا خاتمہ کر کے دم لے گی۔پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر