صوبائی دارالحکومت میں ہائی الرٹ،داخلی وخارجی راستوں پرسخت ناکہ

صوبائی دارالحکومت میں ہائی الرٹ،داخلی وخارجی راستوں پرسخت ناکہ

لا ہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )سانحہ کوٹہ کے بعد پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں میں سخت چیکنگ کی ہدایات کی گئی ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کو قانون نافذ کرنے والے ادار وں کی جانب سے تین تھریٹ لیٹرز جاری کرد یئے گئے ہیں، لیٹرز کے مطابق پولیس کو پنجاب میں اہم سیاسی شخصیات،راجن پور میں ایکس بی آر ریلی اور ایئر پورٹ کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،،انڈیا کی خفیہ ایجنسی را کے دہشت گردوں کی جانب سے ائیر پورٹس کو بھی ریموٹ کنٹرول بم سے اڑانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے اپنے دس ساتھیوں کی موت کا بدلہ لینے کے لیے حکومت پنجاب کے دس لوگوں کو نشانہ بنانا ہے،پولیس کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ہسپتا لوں ،پارکوں،ریلوے اسٹیشنوں،داخلی و خارجی راستوں،سکولوں،کالجوں،عدالتوں،حساس دفاتر اور تنصیبات کی سکیورٹی سخت کی جائے،پولیس کی جانب سے تھریٹس لیٹرز متعلقہ ڈویڑنل ایس پیز کو بھی بھجوا دئیے گئے ہیں۔

ہائی الرٹ جاری

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر