کابل ،داعش نے خواتین و بچوں سمیت 30یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا

کابل ،داعش نے خواتین و بچوں سمیت 30یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا

کابل (اے این این)افغانستان کے صوبہ غور میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش)نے خواتین وبچوں سمیت30 افراد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ غور کے حکام نے بتایا کہ دولت اسلامیہ نے ان شہریوں کو اس وقت یرغمال بنایا جب وہ پہاڑوں پر لکڑیاں جمع کر رہے تھے۔ حکام کے مطابق ان شہریوں کو دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کیا جب مقامی افراد نے ان کو بچانے کی کوشش کی۔ صوبہ غور کے ترجمان نے بتایا کہ مقامی افراد کی فائرنگ سے دولت اسلامیہ کا مقامی کمانڈر بھی ہلاک ہوا ہے۔ گورنر ناصر خازے نے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ہلاک

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر