مرمت کے نام پر بجلی کی بندش ،شہروں 10،دیہی علاقوں میں 14گھنٹے لوڈ شیڈنگ

مرمت کے نام پر بجلی کی بندش ،شہروں 10،دیہی علاقوں میں 14گھنٹے لوڈ شیڈنگ

لاہور( کامرس رپورٹر)حکومت کی نا اہلی کے باعث بجلی کی ڈیمانڈمیں نمایاں کمی کے باوجود عوام کے لئے لوڈ شیڈنگ کا عذاب برقرار ہے ۔ ملک میں بجلی کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے شارٹ فال میں کمی نہیں ہو رہی ۔ڈیموں سے پانی کے اخراج میں کمی کے باعث ہائیڈ ل کی پیداوار کم ہو کر دوہزارمیگا واٹ سے بھی کم کی سطح پر آ گئی ہے جبکہ دوسری جانب پی ایس او کی جانب سے تیل کی سپلائی میں کمی کے باعث آئی پی پیز اور تھرمل یونٹ بھی پیداواری گنجائش کے مقابلہ میں آدھی سے بھی کم بجلی پیدا کررہے ہیں ۔ پی ایس او کی جانب سے آئی پی پیز کو ان کی ڈیمانڈ کے مقابلہ میں صرف 40 فیصد تیل کی سپلائی دی جا رہی ہے ۔ گیس سے چلنے والے پاور جنریشن یونٹوں کے لئے بھی محکمہ گیس کی جانب سے گیس کی سپلائی میں کمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس سے آنے والے دنوں میں بجلی کی پیداوار میں مزید کمی متوقع ہے ۔گزشتہ روز لوڈ شیڈنگ کے ساتھ مرمت کے نام پر بجلی کی بندش کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ شہروں میں آٹھ سے د س گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں میں چودہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ تمام سب ڈویژنوں میں مرمت کے نام پر دو دو فیڈرز صبح سات بجے سے لیکر دو بجے اور چاربجے تک بند رکھے گئے ۔

لوڈشیڈنگ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر