سعودی مردوں کی ایک بڑی تعداد نے ایک سے زائد شادیاں کررکھی ہیں

سعودی مردوں کی ایک بڑی تعداد نے ایک سے زائد شادیاں کررکھی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی مردوں کی ایک بڑی تعداد نے ایک سے زائد شادیاں کررکھی ہیں اور ان کی 2 یا اس سے بھی زائد بیویاں ہیں۔سعودی عرب میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا سعودی مردوں کی ایک بڑی تعداد نے ایک سے زائد شادیاں کررکھی ہیں، رپورٹ کے مطابق 5 لاکھ سے زائد سعودی مردوں کی ایک سے زیادہ بیویاں ہیں۔ اعدادوشمارمیں بتایا گیا ہے کہ 18246 مرد جن کی عمریں 30 سے 34 سال کے درمیان ہے، 2 شادیاں کی ہیں لیکن اسی عمر کے 539 مردوں نے 2 سے زائد شادیاں کی ہیں جب کہ 35 سے 39 سال کی عمر کے 30 ہزار سے زائد افراد کی 2 بیویاں ہیں اور اس عمر کے 2 ہزار سے زائد مردوں نے 2 سے زائد شادیاں کی ہیں۔40 سے 44 سال کے 43407 مردوں نے دوشادیاں کررکھی ہیں جب کہ اس عمر کے 7170 مردوں نے 2 سے زائد شادیاں کررکھی ہیں۔