ایشیائی جوڑے کی ہنی مون کی دلچسپ تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ایشیائی جوڑے کی ہنی مون کی دلچسپ تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی
 ایشیائی جوڑے کی ہنی مون کی دلچسپ تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی اورپھرہنی مون کسی بھی جوڑے کیلئے انتہائی یاد گار لمحات ہوتے ہیں اور ایسے ہی ایک بھارتی جوڑے نے اٹلی میں اپنے ہنی مون کو مزید لطف اندوزبنانے کیلئے ایسی تصاویر جاری کردیں کہ دیکھنے والے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نوبیاہتا دریبھا لینڈیم اور ادھیراج سنگھ نے ممبئی میں اپنی شادی کے بعد ہنی مون کیلئے اٹلی کا انتخاب کیا ، مہنگے ترین دورے پر ہونے کے باوجود جوڑے نے سہاگ رات کوبھی مزاح سے بھرپوربنانے کافیصلہ کیا اور انسٹاگرام سے شہرت پانیوالے جوڑے مراد عثمان اور نتالیہ زخرووا کی دلچسپ پیروڈی کردکھائی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ روسی شہری مراد عثمان اور نتالیہ زخرووا نے دنیا بھر کی سیر کی تھی اور اس دوران خاتون کی ایسی ہی تصاویر جاری کردی گئی تھیں جن میں خاتون کسی دوسری طرف جانے کی کوشش میں ہے جبکہ مرد اس کا ہاتھ تھام رہا تھا، ایسی کئی تصاویر تھیں۔بھارتی ریونیوڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر اوردولہا لینڈیم نے کہاکہ’ہمیں ہنسی مزاح اچھا لگتاہے اور ہم نے سوچاکہ ہنی مون کے موقع پر ایسا کرنا دلچسپ ہوگا،یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم اس طرح کے برانڈز اور دکانوں میں چمکتی دمکتی چیزوں کی سکت نہیں رکھتے تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر