کراچی میں رات گئے مقابلہ،3دہشتگرد ہلاک

کراچی میں رات گئے مقابلہ،3دہشتگرد ہلاک
کراچی میں رات گئے مقابلہ،3دہشتگرد ہلاک

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں رات گئے سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کورنگی کاز وے کے علاقے میں کارروائی کی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے مشکوک بیگ بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں ایک اہلکار بھی زخمی ہوگیا، ہلاک ہونے والے دہشتگردوںکا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں