افغانستان میں ڈرون حملہ،القاعدہ لیڈروں سمیت 15دہشتگرد ہلاک

افغانستان میں ڈرون حملہ،القاعدہ لیڈروں سمیت 15دہشتگرد ہلاک
افغانستان میں ڈرون حملہ،القاعدہ لیڈروں سمیت 15دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صوبے کنر میںامریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کا سینیئر لیڈر اپنے نائب سمیت ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے شمالی افغانستان میں ڈرون حملے کے دوران القاعدہ کے سیینئر لیڈر اور اس کے نائب کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق حملہ افغان صوبے کنر میں کیا گیا جس کے نتیجے میں القاعدہ کا سینیئر رہنما فاروق القحطانی اپنے نائب بلال مطیبی سمیت مارا گیا۔

مزید پڑھیں:شام،ادلب میں سکول پر بم گرنے سے 22بچوں سمیت 28جاں بحق

دونوں کمانڈر شمالی افغانستان میں القاعدہ کو متحرک اور محفوظ ٹھکانے دوبارہ فعال کرنے میں ملوث تھے۔ادھر کنر صوبے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں کم ازکم15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ دہشت گرد اور 2عرب جنگجو بھی شامل ہیں۔ ترجمان نے القاعدہ کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔