مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں
مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

  

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں آج بھارتی مظالم اور کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا جارہا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 69سال مکمل ہونے اور بھارتی مظالم کے خلاف آج مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میںموجودکشمیری یوم سیاہ منارہے ہیں ۔ اس سلسلے میںلوگ اپنے گھروں ، گاڑیوں اور دیگر مقامات پر سیاہ پرچم لہرائیں گے اور خصوصی تقاریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔

بھارتی فورسز کی ہرپال اور چپراڑسیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، 5افراد زخمی

یوم سیاہ منانے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام عالم کی توجہ دلانا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے ، کشمیر میں بھارتی قبضے کو 69سال بیت گئے مگر آج بھی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور بھارت کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے ۔ تحریک آزادی میں ابتک لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں