بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجودمقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے : وزیرا عظم نواز شریف

بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجودمقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے ...
بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجودمقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے : وزیرا عظم نواز شریف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرا عظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 27اکتوبر 1947کو انسانی تاریخ کا سیاہ باب رقم کیا گیا ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا جو تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ۔8 جولائی کو برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھ گئے ۔بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود دہشت گردی جاری رکھی ۔

بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پغام میں انکا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانی اقدار کو روند ڈالا ۔عالمی برادری سے وعدوں کے باوجود بھارت اپنے وعدوں سے منحرف ہے ۔یوم سیا ہ منانے کا مقصد بھارتی تسلط کو بین الاقوامی سطح پراجا گر کرنا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت انتہا کو پہنچ چکی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

وزیر اعظم نوازشریف نے مزید کہاکہ 68سال قبل آج کے دن بھارتی فوج سری نگر میں اتری اورنہتے کشمیریوں کو ظلم کا نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں 68ساںل سے ظلم جاری ہیں ۔”بھارتی فوج انسانیت کی پراہ نہ کرتے ہوئے قتل عام کر رہی ہے “۔

انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنزکا استعمال قابل مذمت ہے ۔ کرفیو کے باعث کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ۔ کشمیری حق خود ارادیت سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ۔ بھارت نے ڈیڑھ ارب افراد کا امن و سکون برباد کر رکھا ہے ۔

بھارتی فورسز کی ہرپال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، 4افراد زخمی

بھارتی فورسز نہتے شہریوں کو ذبخ کر رہے ہیں اور انہیں انسانیت کے خلاف اس جرم میں بھارت کی ریاستی مشینری کی حمایت حاصل ہے ۔بھارتی بربریت انتہائی افسوسناک اور انسانی اقدار کے خلاف ہے ۔بھارتی حکومت نے سوچی سمجھی سازش کے تحت مقبوضہ کشمیر میں کھانے پینے کی اشیاء، ادویات ، بچوں کے کھانے کی چیزوں ، پٹرولیم مصنوعات اوردیگر بنیادی سامان کی قلت پیدا کی ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر حالیہ کارروائیاں نئی نہیں تاہم اس کے باوجود کشمیری اپنے اصولی موقف اور حق خودارادیت سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

بھارت کیلئے یہ اچھا موقع ہے کہ وہ نوشتہ دیوار پڑھے اورمقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے کیونکہ اس مسئلہ کا حل صرف یہی ہے کہ ان قراردادوں پر عملدرآمد کیا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کے ڈیڑ ھ ارب سے زائد لوگوں کا حق ہے کہ وہ امن کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں جس کے راستے میں بھارتی ہٹ دھرمی واحد رکاوٹ ہے ۔

”ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کیلئے اپنی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے اوریہ حمایت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کشمیریوںکے خوق خود ارادیت کے قانونی حق کو تسلیم نہیں کر لیا جاتا “۔

مزید : قومی /اہم خبریں