کراچی میں عبداللہ کالج کے باہر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ ، بس کنڈیکٹر زخمی

کراچی میں عبداللہ کالج کے باہر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ ، بس کنڈیکٹر زخمی
کراچی میں عبداللہ کالج کے باہر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ ، بس کنڈیکٹر زخمی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں پولیس کی فائرنگ سے بس کنڈیکٹر زخمی ہو گیا ۔

نیو نیوز کے مطابق کراچی میں عبدللہ کالج کے باہر پولیس اہلکارں کی فائرنگ کے نتیجے میں بس کنڈیکٹر زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں 

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد مقامی افراد نے پولیس اہلکاروں کو گھیر لیا جس کے بعد پولیس نے چاروں پیٹی بھائیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ غلطی سے ہوئی جس کا مقصد کسی کو بھی نشانہ بنانا نہیں تھا تاہم واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور فائرنگ میں ملوث اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے بس کنڈیکٹر کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہو ا تاہم اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی