بھارت ایک مرتبہ پھرجھکنے پر مجبور ہو گیا ،نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکار کو گرفتاری کے بعد رہا کرنا پڑ گیا کیونکہ۔۔۔

بھارت ایک مرتبہ پھرجھکنے پر مجبور ہو گیا ،نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکار کو ...
بھارت ایک مرتبہ پھرجھکنے پر مجبور ہو گیا ،نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکار کو گرفتاری کے بعد رہا کرنا پڑ گیا کیونکہ۔۔۔

  

نئی دہلی (مانیٹر نگ ڈیسک )بھارت میں قانون سے لاعلم پولیس نے قانون سمجھ آتے ہی پاکستانی سفارتکار کو گرفتار کرنے کے بعد فوری طور پر رہا کردیا ۔ذرائع پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی عملے کو ہراساں کرنا بھارت میں معمول بن چکا ہے ۔

بھارتی فورسز کی ہرپال اور چپراڑسیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، 5افراد زخمی

میڈ یا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں بھارتی پولیس نے حساس معلومات رکھنے کا الزام لگا کر پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر محمود اختر کو گرفتار کر لیا تاہم کچھ دیر بعد ہی محمود اختر کو سفارتی استثنا کی بنیاد پر رہا کر دیا گیا ۔ذرائع پاکستان ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارت میں کسی پاکستانی افسر کو گرفتار نہیں کیا گیا ،پاکستانی عملے کو ہراساں کرنا بھارت کا معمول ہے ۔واضح رہے کہ پاک بھارت تنازع بڑھنے کے بعد بھارت میں تعینات پاکستانی سفارتکار عبد الباسط کو بھی بھارتی حکومت اور انتہائی پسندوں کی جانب سے دھونس اور دھمکیوں کا نشانہ بنا یا گیا ہے ،جہاں ایک طرف بھارتی حکومت عبد الباسط کو کشمیر رہنماﺅں سے ملنے کی بھی اجازت نہیں دے رہی تو دوسری طرف عبد الباسط کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکی آمیز کالیں بھی موصول ہوئی تھیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں