آج پھر بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں باد ل چھائے رہیں گے : محکمہ موسمیات

آج پھر بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں باد ل ...
آج پھر بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں باد ل چھائے رہیں گے : محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ 

فورکاسٹنگ افیسر راشد بلال کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گاتاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

بھارت پھر باز نہ آیا ، ورکنگ باؤنڈری پر گولہ باری اور فائرنگ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: قلات00، سکردو، کالام، کوئٹہ02، دیر، ہنزہ، استور، راولاکوٹ03 ڈگری جبکہ لاہور میں کم سے کم 16، اسلام آباد 11، کراچی 21، پشاور 13، کوئٹہ 02، گلگت 04، چترال 05اور ہنزہ میں 03تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید : ماحولیات