کراچی، لو میرج کرنے والی خاتون شوہر اور سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

کراچی، لو میرج کرنے والی خاتون شوہر اور سسرالیوں کے ہاتھوں قتل
کراچی، لو میرج کرنے والی خاتون شوہر اور سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن گھاس منڈی میں شوہر نے گھر والوں سے مل کر بیوی کو زہر دےدیا،خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق رنچھوڑ لائن گھاس منڈی کی رہائشی رخسار کو اس کے شوہر حمزہ اور سسرالیوں نے دعوت پر بلایا۔ حمزہ سے کورٹ میرج کرنے والی رخسار نے کھانا کھایا تو اس کی حالت غیر ہوگئی جس پر اسےہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

مزید پڑھیں :بھارتی فورسز کی ہرپال اور چپراڑسیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، 5افراد زخمی

مقتولہ رخسار کے شوہر حمزہ، سسر اور دو سالیوں نے اسپتال سے فرار ہونے کی کوشش کی توہسپتال انتظامیہ نے سسر اور دو سالیوں کو پکڑ لیا تاہم حمزہ فرار ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر حمزہ کے والد اور دو بہنوں کو تحویل میں لیکر رسالہ تھانہ منتقل کردیا تاہم کچھ دیر بعد چھوڑ دیا جس پر لڑکی کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا۔ بعدازاں مقدمہ مقتولہ کی بہن رضیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید : قومی