سندھ ہائیکورٹ نے شام تک تمام شراب خانے بند کرانے کا حکم دیدیا

سندھ ہائیکورٹ نے شام تک تمام شراب خانے بند کرانے کا حکم دیدیا
سندھ ہائیکورٹ نے شام تک تمام شراب خانے بند کرانے کا حکم دیدیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ ہائیکورٹ نے آج شام تک تمام شراب خانے بند کرانے کا حکم دیدیا ۔

نیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کی سربراہی میں قائم2 رکنی  بینچ نے سندھ میں غیر قانونی شراب خانوں کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی ۔

بھارت باز نہ آیا ، ورکنگ باؤنڈری پر پھر سے فائرنگ

کمرہ عدالت میں بشپ کراچی ، ہندو او ر سکھ رہنما بھی موجود تھے ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعدڈی جی ایکسائز اور آئی جی سندھ کو حکم دیا کہ شراب خانوں کے تمام لائسنس آج شام تک منسوخ ہو جانے چاہئیں اور نئے لائسنس کیلئے ضابطہ اخلاق بنایا جائے ۔

سماعت کے دوران بشپ کراچی ، ہندو اور سکھ رہنماﺅں نے موقف اپنایا کہ کوئی مذہب بھ ی شراب نوشی کی اجازت نہیں دیتا جس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا ۔

عدالتی فیصلے پرکمرہ عدالت تالیوں سے گونج اٹھا اور سائلین نے فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں