ممکنہ طورپر جہانگیر ترین کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری گھر کے باہر پہنچ گئی

ممکنہ طورپر جہانگیر ترین کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری گھر کے ...
ممکنہ طورپر جہانگیر ترین کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری گھر کے باہر پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے گھر کے باہر وفاقی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے جو ممکنہ طورپر جہانگیرترین کو گرفتاری کیلئے پہنچی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  اسلام آبا د پولیس کی بھاری نفری سیکرٹری جنرل  جہانگیر ترین کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ گاڑیوں میں پولیس کی بھاری نفری انکے گھر کے باہر موجود ہے جنہوں نے گھر کا گھیراﺅ کر لیا ہے تاہم ابھی تک جہانگیر ترین کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اس وقت اپنے گھر پر موجود نہیں ہیں ، وہ بنی گالہ میں جاری اجلاس میں شریک ہیں ۔ 

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -