ایران نے خود کش ڈرون تیار کرلیا،زمین سے سمندر میں ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے

ایران نے خود کش ڈرون تیار کرلیا،زمین سے سمندر میں ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے
ایران نے خود کش ڈرون تیار کرلیا،زمین سے سمندر میں ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے

  

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبار”یو ایس ٹوڈے “ نے ایرانی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران نے ایسا خود کش ڈرون تیار کرلیا ہے جو زمین اور سمندر میں اہداف کو خود کش مواد سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے حوالے سے اخبار کا کہنا ہے کہ ، نیا ڈرون سمندری نگرانی کیلئے بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :جنوبی وزیرستان سے 3دہشتگرد گرفتار، 10خود کش جیکٹس ، بارود برآمد

ایرانی ایجنسی کے مطابق اسے میزائل سے لیس کئے جانے کا ارادہ نہیں، یہ ڈرون سمندر کے اوپر 2 فٹ تک کم سے کم اونچائی پر اڑ سکتا ہے۔اس میں نصب جدید ملٹری کیمرے سے رات میں بھی کام لیا جاسکتا ہے۔آر کیو 170نامی اس خود کش ڈرون طیارے کے حوالے سے خبریں رواں ماہ کے آغاز پر ایرانی میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

مزید : بین الاقوامی