جہانگیر ترین کے بعد پولیس نے علیم خان کو بھی گھیر لیا

جہانگیر ترین کے بعد پولیس نے علیم خان کو بھی گھیر لیا
جہانگیر ترین کے بعد پولیس نے علیم خان کو بھی گھیر لیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دو نومبر کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے تھریک انصاف کے رہنماؤںںکے خلاف گھیرا تنگ کردیا، اسلام آباد میں جہانگیر ترین کے گھر کے بعد لاہور میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کے  لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقعہ دفتر اور گھر  کو بھی پولیس نے گھیرے میں لے لیا۔ملازم سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔پوچھ گچھ کے دوران علیم خان گھر پر موجود نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے دفتر کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، انہیں حراست میں لیے جانے کا بھی امکان ہے۔ پولیس کی جانب سے یہ کارروائی دو نومبر کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر کی گئی ہے۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی,یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی /اہم خبریں