آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے قطر کے وزیر دفاع کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے قطر کے وزیر دفاع کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور ...
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے قطر کے وزیر دفاع کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے قطر کے وزیر دفاع ڈاکٹر خالد نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کے وزیر دفاع ڈاکٹر خالد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یاد گار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔بعد ازاں قطرکے وزیر دفاع ڈاکٹر خالد نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر قطر کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کامیابیوں اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں