اسلام آبا دہائیکورٹ نے کیسے تصور کیا کہ ہم شہر بند کرنا چاہتے ہیں ، فیصلہ حکومتی مفروضوں پر سنایا گیا : شاہ محمود

اسلام آبا دہائیکورٹ نے کیسے تصور کیا کہ ہم شہر بند کرنا چاہتے ہیں ، فیصلہ ...
اسلام آبا دہائیکورٹ نے کیسے تصور کیا کہ ہم شہر بند کرنا چاہتے ہیں ، فیصلہ حکومتی مفروضوں پر سنایا گیا : شاہ محمود

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف اسلام آبا دبند کرنے سے روکنے کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر تحفظا ت کر دیا ۔

ایکسپریس نیو ز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعم دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود اقریشی نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ حکومتی مفروضوں پر سنایا گیا ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے حکمرانوں سے خاندانی تعلقات ہیں انہیں یہ کیس سننا ہی نہیں چاہئیے تھا ۔

سندھ ہائیکورٹ نے شام تک تمام شراب خانے بند کرانے کا حکم دیدیا

شاہ محمود قریشی نے مزید کہنا تھا کہ اسلام آبا د ہائیکورٹ نے یہ کیسے تصور کر لیا کہ پی ٹی آئی اسلام آبا دبند کرنے جا رہی ہے ؟ اسلام آباد بند کرنے کے اقدامات ہم نے نہیں بلکہ حکومت نے کیے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دو نومبر کو پر امن احتجاج کریگی ، حکومت نے پنجاب سے پولیس اور ربڑ کی گولیاں منگوائی ہیں ۔ ”اسلام آباد ہائیکورت کے فیصلے پر قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے “۔

مزید : قومی