روہت شرما کی جرسی کے 45 نمبر کی وجہ بھی توہم پرستی نکلی

روہت شرما کی جرسی کے 45 نمبر کی وجہ بھی توہم پرستی نکلی
روہت شرما کی جرسی کے 45 نمبر کی وجہ بھی توہم پرستی نکلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر روہت شرما کی جرسی کے 45 نمبر کی وجہ بھی توہم پرستی نکلی۔ انھیں کسی نجومی نے 9 نمبر کی جرسی پہننے کو کہا تھا مگر وہ چاہتے تھے کہ پشت پر ایک کے بجائے دو ہندسے ہوں۔انڈر 19 ورلڈ کپ2006 کے سیمی فائنل سے قبل ٹیم منیجر کی جانب سے تمام کھلاڑیوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے جرسی نمبر منتخب کریں، روہت شرما 19 نمبر چاہتے تھے مگر وہ کسی اور کے پاس تھا، اس لیے انھوں نے اپنی والدہ کو فون کیا جنھوں نے فوراً جرسی کے پیچھے 45 نمبر لکھوانے کو کہا، دراصل اس نمبر کے پس پردہ نجومی کا مشورہ ہی کارفرما تھا کیونکہ چار اور پانچ مل کر 9 بنتے ہیں، تب سے روہت شرما کی پشت پر یہی نمبر دکھائی دیتا ہے۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

مزید :

کھیل -