ہیلری 69سال کی ہوگئیں، سالگرہ طیارے میں منائی

ہیلری 69سال کی ہوگئیں، سالگرہ طیارے میں منائی
ہیلری 69سال کی ہوگئیں، سالگرہ طیارے میں منائی

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی وزیر خارجہ اور ڈیمو کریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے زندگی کی انہتر بہاریں دیکھ لیں۔ انہوں نے اپنی 69ویں سالگرہ ہوائی جہاز میں دوران پرواز منائی اور میڈیا کے نمائندوں کو کیک کھلایا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی تمام تر توجہ صدارتی انتخابات کی مہم پر ہے.

مزید پڑھیں :اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابات میں کچھ دن باقی رہ گئے لیکن ٹرمپ تاحال اپنا زیادہ تر وقت انتخابی مہم کے بجائے اپنے کاروبار کو دے رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی