آواران کے علاقے میں زوردار دھماکا ، سیکیورٹی اہلکار زخمی

آواران کے علاقے میں زوردار دھماکا ، سیکیورٹی اہلکار زخمی
آواران کے علاقے میں زوردار دھماکا ، سیکیورٹی اہلکار زخمی

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے آواران میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گیا ۔

نیو نیوز کے مطابق آوارا ن کے علاقے میںسڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آواران کے علاقے سے آرہی تھی کہ اس دوران سڑک کنارے نصب بارودی واد کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا یا گیا ۔ دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ دور دور تک اس کی آوا زسنی گئی ۔

سندھ ہائیکورٹ نے شام تک تمام شراب خانے بند کرانے کا حکم دیدیا

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت کیا گیا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی ۔ دھماکے کے بعد زخمی ہونے والے اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

مزید : کوئٹہ