کشمیریوں کے دلوں پر راج کرنے والی کشمیری گلوکارہ راج بیگم انتقال کرگئیں

کشمیریوں کے دلوں پر راج کرنے والی کشمیری گلوکارہ راج بیگم انتقال کرگئیں
کشمیریوں کے دلوں پر راج کرنے والی کشمیری گلوکارہ راج بیگم انتقال کرگئیں

  

سری نگر(ویب ڈیسک)وادی کشمیر کی مشہور اور مایہ ناز گلوکارہ پدم شری راج بیگم طویل علالت کے بعد بدھ کی صبح انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر 89 برس تھی۔ ان کے پسماندگان میں دو بیٹے ، ایک بیٹی اور متعدد نواسے اور نواسیاں شامل ہیں۔ 1927 میں سری نگر میں پیدا ہوئیں راج بیگم کو 2002 ءمیں پدم شری اور 2013 ءمیں سنگیت ناٹک اکیڈیمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

انہوں نے گلوکاری بچپن میں شروع کی اور بعدازاں شادی کی تقریبات میں نغمات گا کر شہرت پائی۔وادی کشمیر میں 1947 ءکے بعد راج بیگم ان پہلے گلوکاروں میں شامل تھیں جنہوں نے ریڈیو کشمیر سری نگر پرگیت گانا شروع کیا تھا۔ اس وقت ریڈیو کشمیر میں ریکارڈنگ کا کوئی انتظام نہیں ہوا کرتا تھا اور ہر ایک پروگرام براہ راست نشر ہوتا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب وادی میں گلوکاری کو ایک اچھا پیشہ تصور نہیں کیا جاتا تھا۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

تاہم راج بیگم بعدازاں کشمیر میں اپنی سریلی آواز کے باعث گھریلو نام بن گئی تھیں۔ وہ 1986 میں ریڈیو کشمیر سے ریٹائر ہوئیں۔

مزید : تفریح