بھتہ کیوں نہیں دیا? کراچی میں پولیس اہلکاروں نے بس پر گولیاں چلا دیں،ڈرائیور زخمی

بھتہ کیوں نہیں دیا? کراچی میں پولیس اہلکاروں نے بس پر گولیاں چلا دیں،ڈرائیور ...
بھتہ کیوں نہیں دیا? کراچی میں پولیس اہلکاروں نے بس پر گولیاں چلا دیں،ڈرائیور زخمی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں بھتہ نہ دینے پر پولیس اہلکاروں نے بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا، چیف سیکریٹری سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق پولیس گردی کا واقعہ بنارس پل پر پیش آیا جہاں بھتہ نہ دینے پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرتے ہوئے بس ڈرائیور کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کےلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم بس پر فائرنگ کے نتیجے میں مسافر محفوظ رہے۔

مزید پڑھیں :انتظامیہ نے 2ماہ کیلئے اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ کر دی ، دھرنوں پر پابندی

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے نائب صدر نے پولیس پر بھتہ لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بنارس پل سے گزرنے والی ہر بس سے فی کس پانچ سو روپے یومیہ بھتہ لیا جاتا ہے نہ دینے پر گاڑی بند کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار سے گولی اتفاقیہ چلی تھی،چار اہلکاروں کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ ادھر چیف سیکریٹری سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید : قومی