بھارت نے کلبھو شن یادیو تک قونصلر رسائی کے لیے درخواست دی ہے :ترجمان دفتر خارجہ

بھارت نے کلبھو شن یادیو تک قونصلر رسائی کے لیے درخواست دی ہے :ترجمان دفتر ...
بھارت نے کلبھو شن یادیو تک قونصلر رسائی کے لیے درخواست دی ہے :ترجمان دفتر خارجہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت نے ایک مرتبہ پھر ”را“کے گرفتار جاسوس کلبھوشن یادیو تک رسائی کے لیے درخواست دے دی تاہم پاکستان کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی نشاندہی پر کئی گرفتاریاں ہوئی ہیں ،ابھی بھارتی جاسوس سے تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد بھارت کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کے لیے بھارت نے درخواست دی ہے جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو تک رسائی مانگی ہے لیکن تحقیقات جاری ہیں ،کلبھوشن یادیو کی نشاندہی اور معلومات پر کئی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں ،تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قونصلر رسائی کا فیصلہ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کل بھوشن کے انکشا فات پر گرفتاریوں سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان مخالف کارروائیاں کرنے کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہا ہے ۔نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ افغانستان کو بار بار تنبہہ کی گئی ہے کہ پاکستان کے خلاف اپنی سر زمین استعمال ہونے سے روکیں تاہم اس حوالے سے ابھی تک افغان حکومت کی جانب سے کوئی بھی موثر کارروائی نہیں کی گئی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں