محکمہ پولیس نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے نئی فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا

محکمہ پولیس نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے نئی فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا
محکمہ پولیس نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے نئی فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ پولیس نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے نئی فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

جیو نیوز کے مطابق محکمہ پولیس پشاور نے دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے نئی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جسے سٹی پٹرول فورس کا نام دیا گیا ہے ۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں نئی فورس صرف پشاور میں تعینات کی جائے گی اور فورس کے جوانوں کے ساتھ خفیہ کیمرے ہوں گے ۔پہلے مرحلے میں فورس کا دستہ 200جوانو ں پر مشتمل ہو گا ۔

سندھ ہائیکورٹ نے شام تک تمام شراب خانے بند کرانے کا حکم دیدیا

ذرائع نے مزید بتایا کہ خفیہ کیمرے سینٹرل سسٹم سے منسلک ہوں گے جبکہ سٹی پٹرول فورس براہ راست سی سی پی او کورپورٹ کرنے کی پابند ہو گی ۔فورس کی تشکیل جلد مکمل کرنے کے لئے پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے ۔

مزید : پشاور