گورنر پنجاب لیگی دھڑوں میں اختلافات ختم کرانے میں ناکام ،لاہور واپس لوٹ آئے

گورنر پنجاب لیگی دھڑوں میں اختلافات ختم کرانے میں ناکام ،لاہور واپس لوٹ آئے
گورنر پنجاب لیگی دھڑوں میں اختلافات ختم کرانے میں ناکام ،لاہور واپس لوٹ آئے

  

ملتان(آن لائن)گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ ملتان میں اپنے چار روزہ قیام کے دوران بھی مسلم لیگ (ن) ملتان میں موجود دھڑوں میں دھڑے بندی ختم کرانے اور ان کو یکجاہ اور متحد کرنے میں ناکامی کے بعد واپس لاہور لوٹ گئے۔

گورنر پنجاب نے ملتان میں اپنے چار روزہ قیام کے دوران مسلم لیگ (ن) ملتان میں موجود دھڑے بندی ختم نہ کرا سکے۔بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے علاوہ میئر اور ڈپٹی میئر کی نشستوں کے لیے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے دھڑے بندی ختم نہ ہو سکی البتہ گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی ذاتی دعوت پر چوہدری عبدالوحید ارائیں، شیخ طارق رشید ، حاجی احسان الدین قریشی، ملک انور اور دوسرے گروپ کی جانب سے رانا شاہد الحسن ، حاجی میاں سعید احمد انصاری ، میاں عامر سعید انصاری نے ایک دوسرے کے عشائیوں میں شرکت کی ۔اس حوالے سے مختلف گروپوں کے چیئر مینوں کا موقف ہے کہ دھڑے بندی ملتان اور مسلم لیگ (ن)کے مفاد میں نہیں ہے البتہ میئر وہی ہو گا جس کا فیصلہ قیادت کرے گی ۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

اس سلسلے میں حاجی احسان الدین کا کہنا ہے کہ گروپنگ اصل میں مسلم لیگ (ن) کو ناکام کرنے کی سازش ہے۔ہم میئر اور ڈپٹی میئرکی ایک نشت کا مطالبہ کا مطالبہ کریں لیکن کیا ہی اچھا ہواگر ایسا میئر لایا جائے جو سب کے لیے قابل قبول ہو ۔حاجی رقیف قریشی نے کہا کہ اگر سابق آزاد گروپ کو نظر انداز نہ کیاگیا تو ہم لاہور جاکر بھی پارٹی قیادت سے اپنا حق لینے کی کوشش کریں گے۔چوہدری عبدالوحید ارائیں گروپ کے چیئر مین ظہور احمد بھٹہ نے کہا ہے کہ دھڑے بندی بلدیات کا حصہ ہے جسے ختم نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس میں جس گروپ کے پاس اکثریت ہوتی ہے اسے ہی میئر اور ڈپٹی میئر کی نشستیں دی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی کوششیں اسی لیے بارآور ثابت ہوئیں ہیں کہ جو گروپ آپس میں ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے تھے انہوں نے ایک دوسرے کی تقربات میں شرکت کی ۔ہم کیونکہ گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا بزگ ہونے کی حیثیت سے احترام کرتے ہیں اس لیے توقع ہے کہ ان کی آئیندہ کوششیں کامیاب ہونگی ۔

ملتان میں میئر شپ کی گروپنگ سے آزاد یونین کونسل کے چیئر مین عمران رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگی ہوں اور مسلم لیگ کی وجہ سے اللہ نے مجھے عزت دی ۔میرا اصل گروپ مسلم لیگ (ن)ہے اور میں قیادت کے فیصلوں کا پابند ہوں۔انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کے احترام کا دعوی کرنے والوں کو چاہیے تھا کہ وہ اپنی اپنی طاقت اور گروپنگ کا اختیار ان کے حوالے کرتے اور میئر کے لیے پارٹی قیادت کے فیصلے کا انتظار کرتے ۔شیخ عمران رشید نے کہا کہ اگرچہ میں بھی میئر کا امیدوار ہوں مگر میں کسی دھڑے بندی کا حصہ نہیں ہوں اور پارٹی قیادت کے فیصلے کا مکمل پابند ہوں تاہم یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ پارٹی قیادت نے میرٹ پر فیصلہ کرنے کا اعلان کیا ہے البتہ گروپ بندی جماعت کے لیے نقصان دہ ہے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

سعید انصاری گروپ سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل 24 کے چیئر مین ملک اسلم ڈوگر نے کہا ہے کہ جمہوریت کا حسن یہی ہے کہ اپنی رائے کا اظہار کیا جائے اور قیادت کے فیصلوں کو تسلیم کیا جائے۔گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے تو دھڑے بندی ختم کرنے کی کوشش کی لیکن وحید ارائیں گروپ نے الگ گروپ کا جھنڈا اٹھا لیا ہے مگر ہمارے ہاتھ میں مسلم لیگ(ن) کا جھنڈا ہے اور ہم ملتان کو صاف ستھری اور باکردار قیادت دیں گے جس کا اعلان بہرحال پارٹی قیادت کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ گروپنگ پسند کر رہے ہیں وہ قوم اور پارٹی قیادت کے سامنے ہیں۔

مزید : ملتان