موصل سے دس ہزار سے زائد شہری نقل مکانی کر چکے ہیں، اقوام متحدہ

موصل سے دس ہزار سے زائد شہری نقل مکانی کر چکے ہیں، اقوام متحدہ
موصل سے دس ہزار سے زائد شہری نقل مکانی کر چکے ہیں، اقوام متحدہ

  

موصل( آن لائن )عراق میں موصل کو اسلامک سٹیٹ سے آزاد کرانے کی کارروائی شروع کیے جانے کے بعد سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس ایک ہفتے کے دوران دس ہزار سے زائد عراقی ہجرت کر چکے ہیں۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران مہاجرین کی تعداد بہت تیزی سے بڑھی ہے۔ تاہم ابھی تک بہت بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیے ہیں۔ عراق کے عسکری ذرائع نے بتایا کہ اسلامک سٹیٹ کی جانب سے موصل میں شدید مزاحمت کی جا رہی ہے۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

مزید : بین الاقوامی