جھوٹ بولنے سے دماغ بے حس ہوجاتا ہے

جھوٹ بولنے سے دماغ بے حس ہوجاتا ہے
جھوٹ بولنے سے دماغ بے حس ہوجاتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی )دماغی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ جھوٹ بولنے سے دماغ بے حس ہوتا چلا جاتا ہے جس کا نتیجہ آخرکار یہ نکلتا ہے ایسے لوگوں کو دوسروں کے جذبات اور احساسات کی کوئی پروا نہیں رہتی اور وہ بڑی آسانی سے بڑے بڑے جھوٹ بولنے اور دھوکا دینے لگتے ہیں۔جھوٹ بولنا کوئی اچھی عادت نہیں۔ دنیا کے تقریبا ہر مذہب میں جھوٹ بولنے کو انتہائی برا سمجھا جاتا ہے جبکہ بعض معاشروں میں جھوٹ بولنے والوں کو نفسیاتی مریض تک قرار دیا جاتا ہے۔ تازہ تحقیق نے بھی یہی بات ثابت کی ہے کہ جھوٹ بولنے سے انسانی دماغ کے مختلف حصوں پر برے اثرات پڑتے ہیں جن کی وجہ سے دماغ آہستہ آہستہ بے حس ہوتا چلا جاتا ہے۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

مزید :

ڈیلی بائیٹس -