بھارت نے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جار ی رکھی تو منہ توڑ جوا ب دیا جائیگا : وزیر اعظم نواز شریف

بھارت نے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جار ی رکھی تو منہ توڑ جوا ب دیا جائیگا : وزیر ...
بھارت نے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جار ی رکھی تو منہ توڑ جوا ب دیا جائیگا : وزیر اعظم نواز شریف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرا عظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہی تو منہ توڑ جواب دیں گے ۔ہماری امن کی کوششوں کو کمزوری تصور نہ کیا جائے ۔ بھارت کی جانب سے ہماری امن کی کوششوں کا مثبت جواب نہیں آیا ۔ بھارت کو چاہئیے کہ وہ حالیہ واقعات کی تحقیقات کرے اوراس کے حقائق پاکستان کوفراہم کرے ۔

ورکنگ باﺅنڈری اورو لائن آف کنٹرول پر آئے روز بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر ممکن حد تک تحمل کا مظاہر ہ کیا ، ہم امن پسند قوم ہیں اور تمام تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل اور ایک ذمہ دار خودمختار ریاست کی حیثیت سے ہم جنوبی ایشیا کے خطے میں علاقائی امن واستحکام اورمشترکہ ترقی وخوشحالی پر یقین رکھتے ہیں ۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

وزیرا عظم نواز شریف نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے ہماری کوششوں کا موثر جواب نہ دینا افسوسناک ہے۔ بھارت کو چاہئیے کہ اپنے فوجیوں کو ہدایت کر ے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کا اس کی حقیقی روح کے مطابق احترام کریں ،سرحد کے قریب واقع دیہات کو دانستہ ہدف بنانے سے گریز کریں،اور ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پر امن کاقیام یقینی بنائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے شام تک تمام شراب خانے بند کرانے کا حکم دیدیا

وزیراعظم محمدنوازشریف نے بھارتی فورسز کی جانب سے 25اور 26اکتوبرکو ورکنگ باونڈر ی کے چپراڑ اورہرپال سیکٹر جبکہ لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اورجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں