دنیا کی سب سے فراخ دل اقوام کی فہرست جاری، عراق بازی لے گیا، پاکستان 92نمبرپرآگیا

دنیا کی سب سے فراخ دل اقوام کی فہرست جاری، عراق بازی لے گیا، پاکستان ...
دنیا کی سب سے فراخ دل اقوام کی فہرست جاری، عراق بازی لے گیا، پاکستان 92نمبرپرآگیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی تنظیم سی اے ایف نے دنیاکی فراخ دل اقوام کی 2016جاری کردی ہے جس کے مطابق جنگ زدہ عراق دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان 92نمبرپرآ گیاجواس سے قبل گزشتہ سال 94نمبرپرتھاج بکہ اجنبی لوگوں کی امداد کی کیٹگری میں بھی آٹھ درجے بہتری آئی ۔یہ بھی انکشاف ہواکہ ’خدمت خلق‘میں خواتین کی نسبت مرد آگے ہیں تاہم زیادہ فرق نہیں۔

فہرت کے متن کے مطابق عراق کے لوگ اجنبیوں کے لیے سب سے زیادہ مہمان نوازی کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ میانمار کے رہائشی سب سے زیادہ عطیات دیتے ہیں۔فراخ دلی کی فہرست میںبھارت پاکستان پر بازی لے گیا اور ایک درجہ اوپر یعنی 91ویں نمبر پرآگیا ہے جبکہ پاکستان کے دوست ملک چین کو سب سے کنجوس قراردیاگیا۔

بظاہر شوخ وچنچل دکھائی دینے والی ان خواتین سے ایسی چیز برآمد کہ گرفتار کرلیا گیا‎،یہاں کلک کریں۔

سب سے زیادہ عطیہ دینے والے ممالک میں میانمار پہلے ، امریکہ دوسرے ، آسٹریلیا تیسرے ، نیوزی لینڈ چوتھے ، سری لنکا پانچویں، کینیڈاچھٹے ، انڈونیشیاءساتویں، برطانیہ آٹھویں، آئرلینڈ نویں اور متحدہ عرب امارات دسویں نمبر پر ہے۔

عراق کے پہلے نمبرپرآنے سے تھنک ٹینکس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں اور انکشاف ہواکہ سروے سے قبل ایک ماہ کے دوران 81فیصد عراقیوں نے ایسے افراد کی مدد کی جنہیں وہ جانتے تک نہیں تھے ۔اس سالانہ سروے میں میانمار مسلسل تیسرے برس اول نمبر پر ہے جس کی آدھی سے زیادہ آبادی یعنی 63 فیصد نے یا تو وقت اور یا پیسے سے اجنبیوں کی مدد کی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار میں خیرات کی روایت کا تعلق مذہبی عقیدے سے ہے جسے 'سنگھا دانا' کہتے ہیں جس میں ملک کی تریوادا بدھ اکثریتی فرقے کے لوگ عطیات دے کر تارک الدنیا افراد کی مدد کرتے ہیں۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی,یہاں کلک کریں،۔

یہ سروے مالی عطیات اور رضاکارانہ کام اور اجنبیوں کی مدد کرنے کے لحاظ سے ملکوں کی درجہ بندی کرتا ہے۔ اس میں برطانیہ یورپ میں سب سے فراخدل ملک قرار پایا ، آئرلینڈاورنیدرلینڈ دوسرے نمبررہے، متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں اور کینیا افریقہ میں جبکہ گوئٹے مالا لاطینی امریکہ کا سب سے سخی ملک ٹھہرا ۔

مزید : بین الاقوامی