پاکستان ابھی تک غیر محفوظ ہے، غیر ملکی ٹیمیں کھیلنے نہ آئیں، شعیب اختر

پاکستان ابھی تک غیر محفوظ ہے، غیر ملکی ٹیمیں کھیلنے نہ آئیں، شعیب اختر
پاکستان ابھی تک غیر محفوظ ہے، غیر ملکی ٹیمیں کھیلنے نہ آئیں، شعیب اختر

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کا کہنا ہے کہ پاکستان ابھی تک غیر محفوظ ملک ہے لہذا غیر ملکی ٹیموں کو یہاں کھیلنے کے لئے نہیں آنا چاہیے۔بھارتی اخبار ”انڈیا ٹائمز“ نے جیو نیوز کے حوالے سے بتایا کہ جب تک جب تک پاکستان میں حالات مکمل طور پر معمول پر نہیں آتے،غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کو مدعو کرنے کا رسک نہیں لینا چاہیے۔شعیب اختر کا یہ بیان کوئٹہ میں پولیس پر حملے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ہمیں صبر اور انتظار سے کام لینا ہوگا۔

مزید پڑھیں :”پاکستانی فنکار دہشتگرد نہیں“اجے دیوگن بھی بول پڑے، پابندی کا اقدام غلط قرار

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ پھر سے شروع ہوگی لیکن ابھی حالات موافق نہیں اور اس میں کچھ وقت لگے گا۔یاد رہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے کے چند روز پہلے نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان بھی کیا تھا۔قومی اسمبلی کی سٹیڈنگ کمیٹی کو بریفنگ میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز اور آئر لینڈ کی ٹیموں کو کچھ میچ پاکستان میں کھیلنے پر راضی کرلیا ہے لیکن بدقسمتی سے جب بھی بیرونی ٹیمیں پاکستان آنے پر رضا مند ہوتی ہیں،دہشتگردی کا کوئی نہ کوئی واقعہ ہوجاتا ہے۔

مزید : کھیل