ڈرہے کوئی پڑھ لے گااس لیے کبھی موبائل سے ای میل نہیں بھیجی : باراک اوباما
واشنگٹن(این این آئی)دنیا کی سپر پاورامریکی صدر باراک اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ میڈیا کے کئی ادارے ان کے اوران کے اہلخانہ کے سوشل میڈیاکے اکاونٹ کا کھوج لگانے میں لگے ہوئے ہیں ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے بتایا کہ ان کا آئی فون صرف ای میل وصول کرنے اور انٹر نیٹ دیکھنے تک محدود ہے اور اس سے تصویر نہیں لی جا سکتی، موسیقی سنی نہیں جا سکتی، حتی کہ کال بھی نہیں کی جا سکتی۔
اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی
انھوں نے کہا کہ صدارت کے دوران ان کا یہ اصول رہا اور ان کا خیال تھا کہ کسی دن کوئی ان کی ای میل پڑھ لے گا اس لیے انھوں نے کہا کہ انھوں نے کوئی ای میل نہیں بھیجی تاکہ کبھی یہ کسی اخبار کے سر ورق پر شائع نہ کر دی جائے۔